چیچہ وطنی:خواتین نے ساڑھے چار لاکھ کا سوناچرالیا

چیچہ وطنی: چیچہ وطنی میں خواتین نے جیولرز کی دکان سے ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری کرلیا۔ آج نیوز نے چوری کی فوٹیج حاصل کرلیں۔مین بازار میں واقع جیولرز کی دکان میں دو خواتین زیورات خریدنے کے غرض سے داخل ہوئیں۔ اور ڈیزائن دیکھنے کے دوران ساڑھے بارہ تولے کے طلائی زیورات کا ٹرے چھپا لیا۔خواتین نے ہوشیاری سے دکاندار کو چکما دے کر ٹرے غائب کر لیا۔ اور چند لمحوں میں دکان سے باہر نکل گئیں۔ دونوں خواتین نے نقاب ڈال رکھے تھے۔ پولیس نے اطلاع پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ دکاندار کی تحریری درخواست کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Shortlink: