اسلام آباد:نئی کابینہ کے15ارکان نے پہلی بار وفاقی وزیر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف،قمر الزمان کائرہ،شیری رحمن،فاروق ایچ نائیک،نذر محمد گوندل،نجم الدین خان اور ہمایوں عزیز ماضی میں کبھی وفاقی وزیر نہیں رہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار مہتاب احمد خان،رانا تنویر حسین،خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی بھی پہلی بار وفاقی وزیر کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے خواجہ محمد خان ہوتی،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رحمت اللہ کاکڑ اور فاٹا کے حمید اللہ جان آفریدی بھی پہلی بار وفاقی وزیر بنے ہیں۔18فروری کے الیکشن میں کامیابی کے بعد حکمران اتحاد کے درمیان تفصیلی مشاورت کے بعد ان وزراء کے ناموں اور محکموں کی منظوری دی گئی۔
Shortlink: