کراچی:وفاقی اردو یونیورسٹی میں تقریری مقابلے کا انعقاد

کراچی: کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی تمام جامعات نے حصہ لیا۔نجی اسکول کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریری مقابلے میں طلباطالبات نے بھرپورحصہ اور جوشیلی تقاریر کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے،سندھ کے وزیر برائے امور ِنوجونان سید فیصل سبزواری نے تقریری مقابلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے مقابلے نوجوان طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں۔تقریب میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر،پروفیسر سحرانصاری اور دیگر نے شرکت کی۔تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو 50ہزار روپے نقد انعام اور شیلڈ دی گئی۔

Shortlink: