کراچی:ڈینگی بخار،24 گھنٹے میں 11مریض اسپتالوں میں داخل

کراچی:ڈینگی بخار،24 گھنٹے میں 11مریض اسپتالوں میں داخل #1

کراچی : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار خطرناک ضرور ہے لیکن احتیاط کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے، عوام کو ڈینگی بخار سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ صحت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں، عوام اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکی، پانی سے بھری ہوئی بالٹی، ڈرم، کنستر، پھولدان، گملوں کے نیچے رکھے ہوئے برتن، بوتل میں لگائے ہوئے پودوں وغیرہ کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں تاکہ مچھر ان میں پرورش نہ پا سکیں۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے ڈینگی بخار سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی بخار کے شبہ میں 11 نئے مریضوں کو کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا جس کے ساتھ ہی ڈینگی بخار کے شبہ میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد 39 ہو گئی جبکہ 24 گھنٹے میں 6 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

Shortlink: