کراچی :اسٹریٹ کرائم فائرنگ سے 2 افراد زخمی

کراچی :صدر اور بلوچ کالونی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق صدر میں ایف آئی اے سینٹر کے قریب نامعلوم افراد نے 25سالہ ندیم علی ولد صادق علی کو موبائل فون چھینے کی واردات کے دوران گولی مار کر زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والا نوجوان صدر کا رہائشی ہے۔پولیس کے مطابق شارع فیصل پر بلوچ کالونی کے قریب 32 سالہ اسلم ولد محمد منشی اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگیاہے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیاہے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Shortlink: