![]() |
کراچی:کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کے تین ڈبے پٹری سے اترنے کے باعث مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کے تین ڈبے اچانک پٹری سے اتر گئے ،واقعے کے بعد مسافروں کی چیخیں نکل گئیں اور مسافروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور مسافروں خصوصاً خواتین کلمہ ورد کرنے لگیں ۔حادثے کے باعث تینوں بوگیاں زمین میں دھنس گئیں اور مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک دسرے کو نکالا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے نصف گھنٹے بعد ریلوے کا عملے نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
Shortlink: