کراچی میں ہنگامے، وزیراعظم کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

کراچی میں ہنگامے، وزیراعظم کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب کرلی #1

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں پرتشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں ہونے والے پرتشدد واقعات کا سخت نوٹس لیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مشیر داخلہ رحمان ملک کو فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ابتدائی رپورٹ24 گھنٹے کے اندر طلب کرلی ہے ۔وزیر اعظم نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت بھی کی ۔ کراچی میں کل شام سے جاری ہنگاموں اور فائرنگ کے واقعات میں اب تک 17افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 90سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ ہنگاموں کے دوران21گاڑیوں ،چھ دکانوں اور گودام کو آگ لگادی گئی۔

Shortlink: