کراچی:کراچی پولیس میں12تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اوز کے تبادلوں کی وجہ شہر میں ہنگامہ آرائی نہیں ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او خدا بخش کو گڈاپ سٹی،آصف جکھرانی کو ماڑی پور،غفار جمانی کو گزری،سہیل اختر کو الفلاح،رانا صادق کو فیرےئر،نیرالحق کو سکھن،محمد اکرم مغل کو سعود آباد،شوکت رضا کو ڈاکس آعجاز راجپر کو گلشن معمار،شبیر حسین کو مبینہ ٹاؤن،ذوالقرنین اختر کو گلبرگ،تنویر مراد کو سہراب گوٹھ،منظور صدیقی کو میمن گوٹھ اور غلام مصطفی کلواڑکو کے پی ٹی پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔کراچی پولیس کے سربراہ وسیم احمد نے بتایا کہ ایس ایچ اوز کے تبادلے معمول کی کارروائی ہے اور ان کا کراچی میں جاری تشدد واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Shortlink: