پارہ چنار: کرم ایجنسی میں تازہ جھڑپوں میں41 افراد ہلاک اور95 زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں طوری اور بنگش قبائل کے درمیان کئی روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ بنگش قبائیل کومقامی شدت پسندوں کی حمایت حاصل ہے۔تازہ جھڑپوں میں بنگش قبائل کے حامی تیس شدت پسندوں سمیت 41 افراد ہلاک اور 95 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ٹل ، ہنگو ، سدہ اور پاراچنار اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ طوری قبائل نے مخالفین کے بگ زئی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے ۔دوسری جانب مرکزی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے پارہ چنار میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیا ء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے،جس سے محصور آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Shortlink: