لاہور:مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے والے اہم ملکی فیصلے پارلی منٹ سے باہر کر رہے ہیں جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عوامی توجہ مسائل سے ہٹانے کے لئے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ اپنے پانچ روزہ دورہ کے بعد ابو ظہبی سے لاہور پہنچنے پر ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ ملک میں حکومت کون چلا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن کی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے ۔ چوہدری پرویز الہٰی نے اس موقع پر کہا کہ حکمران اتحاد نے سو دن کے حوالے سے جو اعلانات کئے تھے ان میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہیں ہوا،اور ملک کی اقتصادی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں کی صورتحال پر اپنے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں نہیں لے رہی۔ا پنے وارنٹ گرفتاری کے احکامات کی معطلی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ انہیں ملکی عدالتوں پر اعتماد ہے۔
Shortlink: