کشن گنگا اوربگلہار ڈیم پر تنازعات دور کرنے لے لئے مذاکرات کا پہلا دور ختم

لاہور:پاکستان اور بھارت کے مابین کشن گنگا اوربگلہارسمیت دیگر امور کے لیے مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا ،پہلے اجلاس کے دوران سالانہ رپوٹوں کو حتمی شکل دے کر دستخط کردیے گئے ۔اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ سال میں کم از کم مزید ایک اور اجلاس ہوگا۔اجلاس کے دوران پاکستان کی طرف سے بھارت کو نیلم جہلم کے پراجیکٹ کے معائنہ اور بھارت کی طرف سے پاکستان کو بگلہار ڈیم کے معائنہ کی اجازت دی گئی ،بھارت کی طرف سے دریاے راوی پر ہونے والی تعمیرات کے بارے میں اطلاعات پہنچانے کا وعدہ کیاگیا ہے ۔ جبکہ اجلاس میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ بھارت پاکستان کو دن میں تین مرتبہ ریڈیو جموں کے ذریعے سیلاب کی اطلاع دے گا۔

Shortlink: