کلاء کنونشن منعقد کرنا غیر آئینی ہے جس کے فیصلے بھی غیر قانونی ہوں گے ، سعید رحمان
July 19, 2008
لاہور:پاکستان بار کونسل کے رکن سینیٹر لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وکلاء کنونشن منعقد کرنا غیر آئینی ہے جس کے فیصلے بھی غیر قانونی ہوں گے جبکہ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے کہاہے کہ کنونشن کے فیصلے آئینی ہوں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل فیصلوں سے انحراف کی صورت میں سپریم کورٹ بار کے تمام معاملات اپنے ہاتھوں میں لے سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل کے چھبیس جولائی کے اجلاس میں سپریم کورٹ بار سے وضاحتیں طلب کی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سعید رحمان نے کہاہے کہ وکلاء کنونشن پاکستان بار کونسل نے منعقد کیا ہے اور اس کے فیصلے آئینی ہوں گے ۔


