اسلام آباد:وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور کم سے کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں پاک فضائیہ کے سربراہ چیف مارشل تنویر محمود احمد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاعی حکمت عملی ملک کو خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور خطہ میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کم سے کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے پر مبنی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کے دفاع کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران امداد اور بحالی کے حوالہ سے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہون نے کہا کہ ملک کی فضائی حدود کے دفاع کیلئے حکومت دیگر ممالک کے ساتھ مزید مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی اپنی صلاحیتوں بہتر بنانے پر توجہ دیتی رہے گی۔اس موقع پر فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعطم کو فضائیہ کی جانب سے اپنی صلاحیتیں اور استعداد بڑھانے کیلئے شروع کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے وزیراعطم کو فضائیہ کے اپ گریڈیشن اقدامات اور پاک فضائیہ کی صلاحیتیں بڑھانے سے مختلف پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
Shortlink: