کوئٹہ : جناح ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کا مقدمہ درج

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کو ئٹہ میں گزشتہ روز نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد کو قتل اور تین کو زخمی کر نے کے شبے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے ۔یہ مقدمہ دفعات سیون اے ٹی اے ، 302اور34 کے تحت بجلی روڈ تھانے میں درج کیاگیا ہے ۔ پو لیس اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے تاہم اب تک کو ئی گر فتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

Shortlink: