کورکمانڈر کراچی احسن اظہر حیات نے آرمی مشقوں البراق کا معائنہ کیا
March 31, 2008
کراچی:کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل احسن اظہر حیات نے کوٹری کے قریب پاکستان آرمی کی مشقوں البراق کا معائنہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹری فائرنگ رینج پہنچنے پر جنرل آفیسر کمانڈنگ محمد منشا نے کورکمانڈر کااستقبال کیا۔کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احسن اظہر حیات نے فیلڈفائرنگ اور دیگر حربی مشقوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کور کمانڈر نے جوانوں کی حربی صلاحیتوں کی تعریف کی اور انہیں اپنی حربی صلاحیتوں کو دور جدید کے مطابق مزید بڑھانے پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد جوانوں کو دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے مختلف جدید حربی طریقوں کے مطابق تربیت اور جدید آلات حرب سے متعارف کرانا ہے۔


