گرجا گھروں میں کرسمس کی خصوصی تقاریب کا اہتمام

کراچی …ملک بھر کی طرح کراچی کے گرجا گھروں میں کرسمس کی مذہبی عبادات روایتی جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی گئیں۔ مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شہر کے مختلف گرجا گھروں میں ولادت مسیح کے حوالے سے عبادت اور دعائیں کیں ۔سروس کے آغاز میں گیت گائے گئے جس کے بعدold اور new testament کے ذریعے یسوع مسیح کے مولود کا ذکر خیراورمسیحی عقیدہ آخرت کو بیان کیا گیا۔اس کے بعد gospelمیں درج ولادت مسیح کا ذکرکیا گیا۔اس موقع پرچرچ کے بشپ نے اجتماع کو امن، بھائی چارے اور اخوت کا درس بھی دیا۔ بعد ازاں چرچ میں موجودچند افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خدا تعالیٰ سے اجتماعی دعا کی گئی ۔مذہبی تقریبات کا یہ سلسلہ 26 اور 27 دسمبر کو بھی جاری رہے گا جس کوsaint stephens اورsaint john feast کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

Shortlink: