گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں خرابی، سندھ بلوچستان کے کئی علاقوں کی بجلی معطل

گڈو: گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث سند ھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔حیسکوذرائع کے مطابق ہفتہ کی شب گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خراب کے باعث سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی متاثرہ علاقوں میں سندھ کے علاقے کندھ کوٹ،تنگوانی،ٹھل اور جیکب آباد جبکہ بلوچستان کے علاقے جعفر آباد ،صحبت پور ،ڈیرہ مراد جمالی ،چھتر اور تمبوہ سمیت دیگر علاقے شامل تھے، تاہم دو گھنٹے بعد فنی خرابی کو دور کر کے تمام علاقوں کو بجلی بحال کر دی گئی۔ 

Shortlink: