ہائیکورٹ سے نااہلی پرشریف برادران نے اپیل دائر کیوں نہ کی،قاسم ضیا

ہائیکورٹ سے نااہلی پرشریف برادران نے اپیل دائر کیوں نہ کی،قاسم ضیا #1

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنمااورپنجاب اسمبلی کے رکن قاسم ضیا نے کہا ہے جب ہائیکورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار دیاتھا،اس وقت جسٹس افتخار محمد چوہدری اورجسٹس رمدے سپریم کورٹ میں موجودتھے،لیکن شریف برادران نے ان کے سامنے بھی اپیل دائرنہ کی۔یہ بات انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پرامریکن قونصل خانے کے پرنسپل آفیسر برائن ڈی ہنٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہی۔قاسم ضیانے کہاکہ پنجاب میں گورنر راج عنقریب ختم ہوجائے گا اورپنجاب اسمبلی اپنا کام شروع کردے گی، ان کاکہناتھاکہ پنجاب میں حکومت بنانے کی کوشش کرناپیپلزپارٹی کاجمہوری حق ہے تاہم اگروہ حکومت نہ بناسکے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

Shortlink: