![]() |
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی نے یوم دفاع کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر جنگ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ چھ ستمبر کا دن قوم کے بلند حوصلے کا یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کو آج بھی دہشت گردی اور شدت پسندی کا سامناہے۔ جنرل طارق مجید نے کہا ہے کہ مشکات لاتعداد ہیں لیکن ناقابل تسخیر نہیں۔ پاک فوج انداورنی اور بیرونی خطرات سے مادروطن کا دفاع کرے گی۔ یوم دفاع کے موقعے پر اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا ہے کہ چھ ستمبر پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے۔ یہ دن ہمیں شہداء کی ایمان افروز داستان شجاعت کی یاد دلاتا ہے۔ پاک فوج ہر میدان میں عوام کے شانہ بشانہ، متحد اور مضبوط کھڑی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ملک کو آج بھی دہشت گردی اور شدت پسندی کا سامنا ہے۔دہشت گردی اورانتہا پسندی وطن کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاک فوج کی سیلاب متاثرین کے لیے خدمات نے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ یوم دفاع پرچیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے اپنے علیحدہ پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر قوم کے بلند حوصلے کا یاد دلاتا ہے۔ اس دن قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے تھے۔ اس دن کی مناسبت سے وہ شہید اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنرل طارق مجید نے مزید کہا ہے کہ قوم منظم اور متحد ہے۔ آزادی کا عزت و وقار کے ساتھ دفاع کریں گے۔ مشکات لاتعداد ہیں لیکن ناقابل تسخیر نہیں۔ مسلح افواج بہادری اور جرات کی لازوال روایت کی پاسداری کرتے ہوئے انداورنی اور بیرونی خطرات سے مادروطن کا دفاع کرے گی۔
Shortlink: