![]() |
لاہور: پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ آئی سی ایل کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کی تفصیلات جاننے کے لیے انتطامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔ سلیم الطاف کا کہنا تھا کہ آئی سی ایل کے کھلاڑیوں کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت سے مشروط ہے لیکن اس سے پہلے انڈین کر کٹ لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے جواب کا بھی انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس سترہ اور اٹھارہ اپریل کو دبئی میں ہوگا جس میں ائی سی ایل کے کھلاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان نے رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی تیس کھلاڑیوں میں عمران نزیر، عبدالرزاق اور رانا نوید الحسن کا نام بھی شامل کیا ہے جبکہ ہر ٹیم کو حتمی پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان پانچ مئی سے پہلے کرنا ہے۔دوسری جانب سابق کپتان معین خان نے آئی سی ایل کھیلنے والے تین کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرنے پر پی سی بی کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی پاکستان ٹیم کی ضرورت ہیں انہیں حتمی ٹیم میں بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
Shortlink: