آئی سی سی رینکنگ:دھونی ٹاپ پر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں گریم اسمتھ سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ہے جبکہ آل راؤنڈرز رینکنگ میں کیون پیٹرسن شعیب ملک کی جگہ پر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔دھونی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایک سو تیرانوے رنز بنا کر بھارت کو سری لنکا میں پہلی بار کامیابی سے ہمکنار کیا جس کی بدولت ہ دو ہزار چھ کے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے گراہم اسمتھ دوسرے،رکی پونٹنگ تیسرے نمبر پر ہیں۔محمد یوسف ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔باؤلرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے نیتھن بریکن بدستور پہلے،ویٹوری دوسرے جبکہ شین بانڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

Shortlink: