آسٹریلین اوپن:سیمی فائنل میں فیڈرر اور ولفریڈ سونگا مدمقابل

January 29, 2010  

آسٹریلین اوپن:سیمی فائنل میں فیڈرر اور ولفریڈ سونگا مدمقابل #1

ملبورن :آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کا مقابلہ فرانس کے جو ولفریڈ سونگا سے ہوگا، فاتح کھلاڑی سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے لئے اینڈی مرے کے مد مقابل ہوگا۔ملبورن میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور کروئیشیاکے میرن سلچ کے درمیان تھا جس میں برطانوی کھلاڑی کا پلہ بھاری نظر آرہا تھا، مگر سلچ نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر میچ کو سنسنی خیز بنادیا، مگر اگلے تینوں سیٹس برطانوی کھلاڑی نے چھ چار ،چھ چار اور چھ دو سے جیت کر فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ فیڈرر اور سونگا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔