افریقی کپ فٹبال: مصر الجیریا کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا
January 29, 2010
![]() |
`وآنڈہ :افریقن کپ آف نیشن کے سیمی فائنل میں مصر نے الجیریا کو چار صفر سے ہرا کر کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انگولا میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں مصر نے روایتی حریف الجیریا کے خلاف حسنی ربو کے کے گول کی بدولت سبقت حاصل کی۔ وقفے تک مصر کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں محمد زیدان ،محمد عبدالشفیع اور محمد گیدو نے گول کرکے مصر کو چار صفر سے فتح دلادی۔ الجیریا کے پاس مصر کے جارحانہ کھیل کا کوئی جواب نہ تھا۔میچ میں الجیریا کے تین کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھاکر میدان سے باہر کردیا گیا۔فائنل میں مصر کا مقابل گھانا سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں گھانا نے نائیجیریا کو ایک صفر سے شکست دی ،ایونٹ کا فائنل اتوارکو کھیلا جائے گا،،



