انڈر19 ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

انڈر19 ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال #1

کراچی: انڈرنائنٹین کرکٹ ورلڈکپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ کراچی ائیرپورٹ پرکھلاڑیوں کے اہل خانہ اورشائقین نے ٹیم کا شانداراستقبال کیا۔ پاکستان انڈرنائنٹین ٹیم کونیوزی لینڈمیں کھیلے جانیوالے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پچیس رنزسے شکست ہوئی۔ انڈرنائنٹین ٹیم کے اندرون سندھ اورکراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جب کراچی کے جناح ٹرمینل پہنچے تولاوٴنج میں موجود ان کے اہل خانہ اورشائقین نے انہیں ہارپہنائے اورپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔ اس موقع پرشائقین نے پاکستان زندہ باد اورانڈرنائنٹین ٹیم زندہ باد کے نعرے لگائے اورڈھول کی تھاپ پررقص کیا۔انڈر نائنٹین ٹیم کے کوچ اعجازاحمد اورکپتان عظیم گھمن کاکہناتھاکہ انہیں تیاری کیلئے بیس دن کا وقت ملا تھا اوراتنے مختصروقت میں تمام لڑکوں نے جس طرح کی پرفارمنس دی وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹ آرم اسپنررضاحسن سینئرٹیم کی نمائندگی کیلئے تیارہے جبکہ دیگرچارکھلاڑی ایک سے دوسال میں قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے وکٹ کیپرمحمدوقاص اوررمیزعزیزکاکہناتھا کہ انہوں نے سوفیصدکارکردگی دکھائی لیکن بدقسمتی سے فائنل نہ جیت سکے۔ اگرورلڈکپ ٹرافی کیساتھ وطن واپس لوٹتے توزیادہ خوشی ہوتی۔کھلاڑیوں کے اہل خانہ کاکہناتھا کہ ان کیلئے توپاکستان ٹیم اسی دن ورلڈکپ جیت گئی تھی جب اس نے بھارت کوشکست دی تھی۔ انڈرنائنٹین ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کوگروم کرکے مستقبل میں مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Shortlink: