انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ فائنل،پاکستان کو جیت کیلئے208رنز کا ہدف
January 30, 2010
![]() |
لنکولن:انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے208رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے سرمد بھٹی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لنکولن میں جاری فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،اور قومی بولرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کردیا ، ،پاکستانی پیسر فیاض بٹ اور سرمد بھٹی نے شاندار بالنگ سے آسٹریلین بیٹسمینوں کا وکٹ پرٹھہرنامشکل کردیاا۔ایک موقع پر کینگروز کے 23 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔نک میڈنسن صفر،ٹام بیوٹن 5اورمیچل مارش 7 رنز پر میدان بدر ہوئے۔اس موقع پر ایلکس کیتھ اور جیسن فلورس نے ٹیم کو سہارا دیا اوراسکور 80رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔80 کے مجموعی اسکور پر جیسن 35رنز بناکررن آؤٹ ہوئے اور دو رن کے اضافے کے بعد ایلکس کیتھ کو بھی رضاحسن نے 25رنز پرپولین کی راہ دکھائی۔189کے مجموعی اسکور پر سرمد بھٹی نے کین رچرڈسن کو 44 کے اسکور پرکیچ آؤٹ کروایا،اگلی ہی گیند پرآرم اسٹرونگ کو بھی 37رنزپر بولڈ کیا۔اس موقع پر قومی کھلاڑی وکٹیں تو لیتے رہے لیکن اسکور روکنے میں ناکام رہے۔پاکستان کی جانب سے سرمدبھٹی نے 3اورفیاض بٹ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



