اولمپکس شکست، چیف سلیکٹر ہاکی کا مستعفی ہونے سے انکار

اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ اولمپکس میں شکست کے باوجود وہ مستعفی ہونے کی بجائے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ بیجنگ اولمپکس کیلئے بہترین ٹیلنٹ پر مشتمل ٹیم تیار کی گئی تھی لیکن وہ توقعات پر پوری نہیں اتر سکی جس کا ٹیم مینجمنٹ کو بھی افسوس ہے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اس شکست کے بعد ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کوچز کا مستعفی ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم وہ ہمیشہ قومی مقاد میں ہاکی کیلئے خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کا مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن انہیں جب تک چیف سلیکٹر کی ذمہ داری دے گی وہ یہ خدمت انجام دیتے رہیں گے۔ 

Shortlink: