![]() |
اوول: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریزکا تیسرا ٹیسٹ آج سے اوول میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کو بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باعث انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دوٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اوول کے میدان سے پاکستان ٹیم کی تلخ یادیں وابستہ ہیں۔دوہزارچھ میں اسی میدان پرآسٹریلوی امپائرڈیرل ہیئرکی جانب سے پاکستان ٹیم پربال ٹیمپرنگ کے الزام کے بعد کپتان انضمام الحق نے بطوراحتجاج ٹیم کوگراؤنڈ لانے سے انکارکردیاتھا جس پرہیئرنے میچ کوانگلینڈ کے حق میں فورفیٹ کردیا تھا۔ تیسرے ٹیسٹ کے لئے انجرڈ وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کی جگہ کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔بیٹنگ کو سہارا دینے کے لئے عمرامین کی جگہ تجربہ کار بیٹسمین محمد یوسف کوفائنل الیون میں شامل کیاجائے گا۔ فاسٹ بالر عمر گل کے متبادل کے طور پر وہاب ریاض یا تنویر احمد جبکہ شعیب ملک کی جگہ یاسرحمید کوٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی عمدہ کارکردگی پیش کرنا ہوگی۔دوسری جانب انگلش ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کے لئے وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا ہے۔ انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ سیریزمیں برتری کے باوجود پاکستان کوآسان حریف تصور نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی شمولیت سے پاکستان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہوگی۔
Shortlink: