لندن : پاکستانی اوپنر یاسرحمیدکے مطابق برطانوی اخبارکے رپورٹرنے دوستانہ گفتگوکوریکارڈ کرکے انہیں پھنسایا ہے۔ یاسرحمید اتوارکولندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن گئے،جہاں انہوں نے حکام کو نیوزآف دی ورلڈکے جاری کردہ وڈیو کےبارے میں بتایا۔جس کے بعد ہائی کمیشن نے یاسرحمیدکابیان جاری کیاجسے پی سی بی کے قانونی مشیرنے پڑھ کر سنایا۔بیان کے مطابق یاسر حمید نے کہاکہ تیس اگست کوان سے عابدعلی نامی شخص ملا،جس نے انہیں ایئرلائن کی اسپانسرشپ دلانے کی پیشکش کی،عابدعلی دراصل اخبارکارپورٹر مظہر محمود تھا۔انہیں قدرتی طورپریہ جاننےمیں دلچسپی تھی کہ وہ کیا کہتا ہے،اس لئے بات چیت شروع کردی۔اس نے مجھے پچاس ہزار پائونڈ کی پیشکش کی۔عابد نے ان سے میچ فکسنگ کے بارے میں گفتگوشروع کردی اور انہوں نے اس سے وہی کچھ کہاجو وہ اخبارات میں پڑھ چکے تھے۔یاسرحمید کا کہنا ہے کہ انہیں ہرگز یہ علم نہیں تھا کہ یہ بات چیت خفیہ کیمرے سے ریکارڈ ہورہی ہے۔دو روزبعد عابد علی نے انہیں سلمان بٹ،محمدعامر اور محمدآصف کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے پچیس ہزارپائونڈ کی پیشکش کی جسے انہوں نے سختی سے ٹھکرادیا۔
Shortlink: