بینظیر انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ:بھارت کی 7 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کراچی :بھارت کی 7 رکنی باکسنگ ٹیم ، بے نظیر انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے ، گزشتہ برس ہونیوالے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی یہ بھارت کی پہلی ٹیم ہے ۔ بھارت کی سات رکنی باکسنگ ٹیم براستہ اومان کراچی پہنچی تو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اقبال حسین نے کھلاڑیوں اور آفیشل کا استقبال کیا ، بھارتی ٹیم میں تین کھلاڑی ، دو کوچز ، ایک آفیشل اور ایک ریفری شامل ہے ، ٹیم کے ہیڈ کوچ شیو سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باکسنگ کے مقابلے تسلسل کیساتھ ہونے چاہئیں۔ ورلڈ چیمپئن کے سلور میڈلسٹ وکاس ملک پاسپورٹ ختم ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ، دیگر باکسرز سنجے سنگھ ، پرنوج کمار اور نریش سنگھ بے نظیر باکسنگ ٹورنامنٹ میں مثبت نتائج کیلئے پر امید ہیں ۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارتی باکسنگ ٹیم کے پاکستان آنے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی برف پگھلے گی، پی بی ایف کے نائب صدر اقبال حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کی آمد منتظمین کیلئے کافی حوصلہ افزا ہے۔

Shortlink: