![]() |
میسن : دفاعی چیمپین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے چوتھی مرتبہ سنساٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔امریکی ریاست اوہائیومیں ہونے والے سنسناٹی ماسٹرز کے فائنل میں عالمی نمبر2 فیڈرر کا مقابلہ تھا، امریکا کے مارڈی فش سے، پہلے سیٹ میں امریکی کھلاڑی نے دفاعی چیمپین کا بھرپور مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی مگر16گرینڈ سلے مز ٹورنامنٹس جیتنے والے فیڈرر نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح سمیٹی، انکی جیت کا اسکور چھ سات، سات چھ اور چھ چار رہا، یہ سنسناٹی میں فیڈرر کی چوتھی کامیابی ہے، اس سے قبل 2005، 2007 اور 2009 میں وہ یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
Shortlink: