سابق اولمپیئنز کا پی ایچ ایف میں نئے انتخابات کا مطالبہ

سابق اولمپیئنز کا پی ایچ ایف میں نئے انتخابات کا مطالبہ #1

لاہور: سابق اولمپئنز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ایڈہاک کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری طور پر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔لاہور میں اصلاح الدین، شہناز شیخ، شہباز سنئیر اور اور نوید عالم سمیت پندرہ سابق اولمپئین اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پی ایچ ایف کا آئین توڑ کر خود ہی ایڈہاک لگانے کامشورہ دیا اورنئے انتخابات کرانے کامطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فیڈریشن اور خاص طور پر سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کو ہٹا ئے بغیر پاکستان میں ہاکی کی میںبہتری نہیں لائی جا سکتی۔

Shortlink: