سیف گیمز: فاتح قومی ہاکی ٹیم کی واپسی

سیف گیمز: فاتح قومی ہاکی ٹیم کی واپسی #1

کراچی: گیارہویں ساوٴتھ ایشین گیمز میں بھارت کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتنے والی پاکستان وائٹس ہاکی اور ہینڈبال کی ٹیمیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ سیف گیمز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کے بعد قومی کھلاڑی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تو لاوٴنج میں موجود پی ایچ ایف اور ہینڈبال ٹیم کے عہدرارن ، اہل خانہ اور شائقین نے انہیں ہار پہنائے اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ہینڈ بال اور ہاکی ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ ہاکی اور ہینڈ بال کی ٹیم کے ساتھ سیف گیمز میں حصہ لینے والی گالف، شوٹنگ اور باسکٹ بال کی ٹیموں کے کھلاڑی بھی وطن واپس پہنچ گئے۔اس موقعے پر پاکستان وائٹس ہاکی ٹیم کے کوچ شہباز جونیئر نے کہا کہ وہ ٹیم کی پرفارمنس سے پوری طرح مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا کریڈٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے متحد ہوکر فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

Shortlink: