![]() |
اسلام آباد:پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ڈھاکا میں ہونے والے سیف گیمز کے لئے دس رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والے گیاریویں سیف گیمز میں سائیکلنگ کے ایونٹ کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں ٹرائلز ہوئے جس میں سے دس رکنی ٹیم کا انتخاب کیا۔ مردوں کی ٹیم میں ہارون الرشید، صابر علی، محمد رفیق، عبدالاحد، اور ملک محمد بشیر، جب کہ خواتین کی ٹیم میں سدرہ صدف، مصباح مشتاق، راشیدہ منیر، راحیلہ بانو اور عائشہ امین شامل ہیں۔
Shortlink: