فاسٹ بولر محمد آصف کو جیون ساتھی مل گیا، لاہور میں نکاح کی تقریب

فاسٹ بولر محمد آصف کو جیون ساتھی مل گیا، لاہور میں نکاح کی تقریب #1

لاہور:قومی ٹیم میں واپسی کے بعدمحمدآصف کے دن پھرنے لگے،ماضی میں کئی تنازعات میں الجھے فاسٹ بولرکوجیون ساتھی مل گیا۔ان کے نکاح کی تقریب لاہورمیں انتہائی سادگی سے ہوئی۔فاسٹ بولرمحمد آصف کے نکاح کی تقریب لاہور ائیر پورٹ کے قریب واقع شادی ہال میں ہو ئی جس میں ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف اور ان کی منکوحہ ثنا ہلال کے قریبی عزیزاقارب نے شرکت کی۔ تقریب میں محمد آصف کے ساتھی کرکٹرز کراچی میں ٹی20 کپ میں مصروف ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے جبکہ سابق کرکٹرز کو مدعو نہیں کیا گیا ۔ محمد آصف بھی ٹی 20 کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن وہ ایک روز کے لئے لاہورپہنچے اور اس دوران نکاح کی تقریب ہوئی ۔سادگی سے ہونے والی تقریب رات گئے تک جاری رہی۔ ثنا کاانتخاب محمدآصف نے اپنی پسندسے کیاہے،محمد آصف نے بتایا کہ رخصتی کی تقریب دورہ انگلینڈکے بعد ہوگی جو دھوم دھام سے کی جا ئیگی ۔

Shortlink: