![]() |
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیارہویں پوزیشن کے میچ میں کینیڈا کے ہاتھوں شکست کے بعد تمام کھلاڑیوں نے مشترکہ طور پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے جو ہدف دیا تھا وہ اس پر پورا نہیں اترسکے جس پر تمام کھلاڑی شرمندہ ہیں۔ذیشان اشرف کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے کسی کھلاڑی پر کوئی دباؤ نہیں تھا، سب نے اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کی اتنی بری کارکردگی کبھی نہیں رہی، انہوں نے خراب کھیل کر پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ایک سوال پر ذیشان اشرف کا کہنا تھا کہ اگر فیڈریشن نے چاہا تو وہ دوبارہ ملک کی نمائندگی کرنے کے لئے تیار ہیں۔
Shortlink: