![]() |
لندن: لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور دو سو پچیس رنز سے بدترین شکست دے کر چار میچوں کی سیریز تین ایک سے جیت لی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چار میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور چار سو چھیالیس رنز کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف چوہتر اور دوسری اننگز میں ایک سو سینتالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو نو کے اسکور پر یاسر حمید کو اسٹورٹ براڈ نے آؤٹ کردیا۔ جس کے بعد پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین انگلش باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں چوہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سلمان بٹ چھبیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ کامران اکمل تیرہ، عمران فرحت چھ اور محمد یوسف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ گریم سوان نے چار، اسٹیون فن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان بلے بازوں کی کارکردگی دوسری اننگز میں بھی انتہائی ناقص رہی اور پوری ٹیم ایک سو سینتالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عمران فرحت پانچ، یاسر حمید تین، کپتان سلمان بٹ اکیس، محمد یوسف دس، اظہر علی بارہ، کامران کمل ایک، سعید اجمل آٹھ، محمد آصف ایک جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ دوسری اننگز میں نمایاں بیٹسمین عمر اکمل رہے جنہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اڑسٹھ گیندوں پر اناسی رنز بنائے۔ گریم سوان نے پانچ، جیمز اینڈرسن نے دو اور براڈ اور اسٹیو فن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Shortlink: