محمد آصف کی جانب سے دستاویزات کی عدم فراہمی پر ان کا کیس تاخیر کا شکار

محمد آصف کی جانب سے دستاویزات کی عدم فراہمی پر ان کا کیس تاخیر کا شکار #1

لاہور: فاسٹ بولر محمد آصف کی جانب سے دستاویزات مہیا نہ کرنے کی وجہ سے دبئی کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رپورٹ مارچ کے پہلے ہفتے میں چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو پیش کی جائیگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ایچ آر اور دبئی کیس کی کمیٹی کے رکن وسیم باری نے بتایا کہ فاسٹ بالر محمد آصف سے کچھ ضروری دستاویزات طلب کی گئی تھیں تاکہ کیس کی رپورٹ کو مرتب کیا جا سکے لیکن محمد آصف نے تاحال وہ دستاویزات کمیٹی کو مہیا نہیں کیں، اس لیئے کیس کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ اب لاہورٹیسٹ میں مصروفیت کے باعث کمیٹی کا فوری اجلاس ممکن نہیں ہے اس لیئے امکان ہے کہ محمد آصف کے دستاویزات فراہم کرنے کے بعد مارچ کے پہلے ہفتے میں رپورٹ تیار کر کے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو دیں گے ۔

Shortlink: