میچ فکسنگ: کھلاڑی کی ملاقات پاکستانی ہائی کمیشن سے آج ہوگی

میچ فکسنگ: کھلاڑی کی ملاقات پاکستانی ہائی کمیشن سے آج ہوگی #1

لندن: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آنے والے قومی ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کی پاکستانی ہائی کمیشن سے ملاقات آج ہوگی۔ لارڈز ٹیسٹ میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگائے جانے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کو چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے لندن طلب کیا تھا۔تینوں کھلاڑی ٹاوٴنٹن سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ جمعرات کو پاکستانی ہائی کمیشن واجد شمس الحسن سے ملاقات کریں گے۔ میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ بھی موجود ہوں گے۔ دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ کے الزام کے سبب ٹیم کو کٹ فراہم کرنے والی کمپنی بوم بوم نے فاسٹ باوٴلر محمد عامر سے معاہدہ معطل کردیا ہے۔

Shortlink: