ٹرائنگولر سیریز : نیوزی لینڈ کی بھارت کو 200 رنز سے شکست

ٹرائنگولر سیریز : نیوزی لینڈ کی بھارت کو 200 رنز سے شکست #1

دمبولا : سری لنکا ٹرائنگولر سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو دو سو رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔دمبولا میں کھلیے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ پچاس اوور میں دو سو اٹھاسی رنز بنائے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر پچانوے ، اسٹائرس نواسی رنز کر نمایاں اسکورر رہے۔بھارت کی جانب سے اشیش نہرا نے چار اور پراوین کمار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت کی پوری ٹیم انتیس اعشاریہ تین اوور میں اٹھاسی رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ جڈیجا بیس ، سہواگ انیس اور کارتھک چودہ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

Shortlink: