![]() |
لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہورہاہے ، پاکستانی کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ جیت سے زیادہ ٹیم کو متحد رکھنے پر مرکوز ہے ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونس خان نے کہاکہ یہ وکٹ نیشنل اسٹیڈیم کی نسبت بہتر دکھائی دے رہی ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ میچز نتیجہ خیز ہوں گے تو شائقین بھی اسٹیڈیم آئیں گے ،ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے ۔ یونس خان نے کہاکہ سینٹرل کنٹریکٹ پر کرکٹرز نے خاموش احتجاج کیا تھا ، لیکن وہ بورڈ کے شکر گزار ہیں کہ ان کی بات سنی گئی ، آئی سی ایل کا سب سے زیادہ نقصان پی سی بی کو ہوا ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ پلیئرز ایسوسی ایشن ہونی چاہیے ۔دوسری جانب سری لنکن کپتان جے وردھنے کا کہناہے کہ وہ وکٹ کے ایکسپرٹ نہیں لیکن انہیں محسوس ہوتا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ فاسٹ بولرز کے لیے مددگار ہوگی ، دوسرا ٹیسٹ ان کی ٹیم کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔
Shortlink: