ٹیسٹ ٹمپرامنٹ کی کمی ،قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کی وجہ قرار

ٹیسٹ ٹمپرامنٹ کی کمی ،قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کی وجہ قرار #1

کراچی : قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیم میں ٹیسٹ کرکٹ کا ٹمپرامنٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کی کمی ہے جس کی وجہ سے ٹیم انگلینڈ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔پاکستان کوانگلینڈ کیخلاف چارٹیسٹ میچوں کی سیریزکے ابتدائی دومیچوں میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے سبب شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ ٹیم میں پانچ روزہ کرکٹ کا ٹمپرامنٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس مختصرطرزکی کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ میں کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغورجائزہ لینے کے بعد ون ڈے سیریزکیلئے ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ اگرچہ پاکستان ٹیم کوٹیسٹ میچزمیں مشکلات کا سامنا ہے لیکن ون ڈے کیلئے اچھا کمبی نیشن موجود ہے۔ شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن وہ انگلینڈ کیخلاف پانچ ون ڈ ے اوردوٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث کروڑوں پاکستانی بے گھرہوچکے ہیں، وہ ون ڈ ے سیریزجیت کرمایوس چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں۔

Shortlink: