ٹی ٹوئنٹی:پاکستان ایک بار پھر شکست سے دوچار

ٹی ٹوئنٹی:پاکستان ایک بار پھر شکست سے دوچار #1

میلبورن: ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ پہلی کامیابی ہے۔ میلبرن میں کھیلے جانے والے واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو چودہ کے مجموعی اسکور پر شین واٹسن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ ورنر اور کپتان مائیکل کلارک نے دوسری وکٹ کی شراکت میں چالیس رنز کا اضافہ کیا۔ ورنر چوبیس رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ جس کے فورای بعد مائیکل کلارک بھی عمر گل کی گیند پر فواد عالم کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں بتیس رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم انیسویں اوور میں ایک سو ستائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈیوڈ ہسی نے ناقابل شکست چالیس رنز بنائے۔ عمر گل نے تین اور شعیب ملک نے دو وکٹیں حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو پانچ کے مجموعی اسکور پر عمران نذیر رن آوٹ ہوگئے۔ عمران فرحت بھی زیادہ وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور آٹھ رنز بنا کر شان ٹیٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ کامران اکمل نے آسٹریلوی باولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم وہ اٹھانوے کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے تینتیس گیندوں پر چونسٹھ رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچیس رنز بناسکی۔ شان ٹیٹ نے تین اور شین واٹسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Shortlink: