ٹی ٹوئنٹی: پاکستان آسٹریلیا آج مدمقابل

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان آسٹریلیا آج مدمقابل #1

میلبورن: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ آج میلبورن میں کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم کے پاس دورہ آسٹریلیا میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کا آخری موقع ہے۔پاکستان کوآسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ میں تین صفراورون ڈے سیریزمیں پانچ صفرسے عبرت ناک شکست ہوئی تھی۔ کپتان شاہد آفریدی پرعائد دوٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی پابندی کے سبب شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ورلڈچیمپئین پاکستان ٹیم کا مختصرفارمیٹ میں ریکار ڈشاندارہے اوروہ مسلسل سات میچزسے ناقابل شکست ہے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے سلمان بٹ، سرفراز احمداورراوٴافتخارانجم کوڈراپ کرکے عمران فرحت، کامران اکمل اورسعیداجمل کوفائنل الیون میں شامل کئے جانے کاامکان ہے جبکہ جارحانہ بیٹسمین عمران نذیربھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔کپتان شعیب ملک کاکہناہے کہ پاکستان کوہرحال میں آخری میچ جیتناہے اورتمام کھلاڑی اس کے لئے تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں شاہد آفریدی کی کمی ضرورمحسوس ہوگی۔ دوسری جانب مختصرطرزکی کرکٹ میں آسٹریلیا کا ریکارڈزیادہ اچھا نہیں ہے اوراس نے اب تک کھیلے گئے چوبیس ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے صرف گیارہ جیتے۔ آسٹریلیا کے نائب کپتان کیمرون وائٹ کاکہناہے کہ پاکستان ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے اوراسے شکست دینے کے لئے آسٹریلیا کوآل آوٴٹ جاناہوگا۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں دومرتبہ مدمقابل آئیں اوردونوں مرتبہ آسٹریلیا کوشکست کا سامنا کرناپڑا۔

Shortlink: