![]() |
لارڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے لارڈز میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان کیخلاف چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔ اوول ٹیسٹ میں کامیابی سے پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔کپتان سلمان بٹ نے کہاہے کہ کھلاڑی لارڈز ٹیسٹ جیت کر سیریز برابرکرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر عمرگل فٹ ہوگئے ہیں، تاہم لارڈز ٹیسٹ میں انکی شمولیت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے۔عمرگل پرانی گیند سے ریورس سوئنگ کرانے میں مہارت رکھتے ہیں جس سے پاکستانی اٹیک مزید بہتر ہوگا۔لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بارہ ٹیسٹ کھیلے گئے ہیں جن میں دونوں ٹیموں نے تین تین جیتے بقیہ چھ ڈرا ہوئے۔
Shortlink: