پاک ہانگ کانگ ون ڈے سیریز:قومی ٹیم کا اعلان

April 7, 2009  

apr-07-41لاہور: ہانگ کانگ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے چودہ رکنی پاکستان ویمن اے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان ویمن اے ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کا پندرہ روز تک تربیتی کیمپ مرید کے کنٹری کلب میں لگایا گیا۔منگل کے روز کیمپ میں طلب کی گئی کھلاڑیوں کے حتمی ٹرائلز بارش کی وجہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں ہوئے جن میں سے چودہ رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔مرینا اقبال کو کپتان اور صائمہ جمیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں نازیہ صادق،مہوش طارق،زیبا منصور،بدرالنسا شوکت،فرزانہ شفیع،ثنا گلزار،شمائلہ قریشی،کائنات امتیاز ،سلمٰی فیض ،سومایہ صدیقی رابعہ بتول اور نمرہ عمران شامل ہیں۔پی سی بی ویمن ونگ کی چیئرپرسن شیریں جاوید کا کہنا ہے کہ خواتین میں بہت ٹیلنٹ ہے اور امید ہے کہ ہانگ کانگ کے دورے کے بعد چار سے پانچ لڑکیاں پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔