پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ سے متاثرہوں، آفریدی

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ سے متاثرہوں، آفریدی #1

کارڈف : کپتان شاہدآفریدی شکست کے باوجود پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ سے متاثر ہیں۔ کارڈف میں انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرادیا۔کپتان شاہدآفریدی کےمطابق انہیں خوشی ہے کہ ایک ہفتے سخت نفسیاتی دبائو میں رہنے کے بعد تمام کھلاڑی مکمل طورپر کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔آفریدی نے کہاکہ ایک سوچھبیس بہت اچھاٹوٹل نہیں تھا،لیکن جس جذبے سے ہرکھلاڑی نے فائٹ کی وہ حوصلہ افزاہے۔ایک مرحلہ پرجب ہم نے انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی بیس رنزکے اضافے سے آئوٹ کردیے تو ہم جیتنے کی پوزیشن میں آگئے تھے لیکن مین آف دی میچ مائیکل یارڈی اور ایون مورگن نے بہت عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کوفتح دلائی۔ہم منگل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے بیحد پراعتماد ہیں اور انشااللہ پرستاروں کو مایوس نہیں کریں گے۔

Shortlink: