![]() |
ڈونیڈن: پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں تین سو بتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،کیویز نے دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے تک دو وکٹوں کے نقصان پر اڑسٹھ رنز بناکر ایک سو پینسٹھ رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی۔ڈونیڈن میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے تین سو سات رنزآٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو پچیس رنز کے اضافے کے بعد تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔نیوزی لینڈکو پہلی اننگز میں ستانوے رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے عمر اکمل نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔عمر اکمل ایک سو انتیس اور کامران اکمل بیاسی رنز بنا کر نمایاں رہے۔اکمل برادران نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ایک سو چھہتر رنز اسکور کئے۔عمران فرحت بائیس،فوادعالم انتیس،محمد یوسف سترہ اور محمد عامر چھبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے تک دو وکٹوں کے نقصان پر اڑسٹھ رنز بنا لئے ہیں۔دونوں وکٹیں محمد عامر نے حاصل کیں۔
Shortlink: