کارڈف :ٹی ٹوئنٹی ،انگلش ٹیم پانچ وکٹوں سے فتحیاب

کارڈف :ٹی ٹوئنٹی ،انگلش ٹیم پانچ وکٹوں سے فتحیاب #1

کارڈف: اسپاٹ فکسنگ الزامات میں گھری کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا ،۔ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شعیب اختر اور کامران اکمل نے آسان کیچ گرادئیے۔ انگلینڈ پانچ وکٹوں سے جیت گیا۔پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔کارڈف میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوا تو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو چھ رنز بنا کر کامران اکمل آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد محمد یوسف نے شاہ زیب حسن کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں سینتیس رنز کا اضافہ کیا۔ یوسف اٹھارہ گیندوں پر چھبیس رنز بناکر گریم سوان کا شکار بنے۔ شاہ زیب حسن اکیس رنز بناکر اسٹمپ ہوئے۔ عمر اکمل اور کپتان شاہد آفریدی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں اڑتیس رنز جوڑے۔قومی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھبیس رنز بنائے۔ عمر اکمل پینتیس اور شاہد آفریدی سولہ رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ گریم سوان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو نو کے مجوعی اسکور پر شعیب اختر نے کے سویٹر کو آوٹ کردیا۔ جس کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

Shortlink: