![]() |
کراچی: کلب کرکٹ کی تاریخ کی مہنگی ترین لیگ چیمپئن شپ ائرپورٹ جیم خانہ نے جیت لی ہے، فائنل میں قومی ٹیم کے اوپنر خالد لطیف کی دھواں دھار بیٹنگ کے آگے ڈیفنس کلب کے بولرز بے بس ہوگئے ، شہر میں کلب کرکٹ کو نئی جان دینے والی لیگ کے فائنل کے بارے میں مزید تفصیلات فیضان لاکھانی کی اس رپورٹ میں۔کورنگی اسٹیڈیم میں ڈیفنس کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں ایک سو 72 رنز بنائے ، فیصل اقبال نے تریسٹھ رنز اسکور کئے۔ جواب میں ائرپورٹ جیم خانہ نے ہدف اٹھارویں اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا،خالد لطیف نے سات چھکوں کی مدد سے عمدہ سنچری اسکور کی۔ایونٹ میں شریک کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نے ملک میں کلب کرکٹ کو دوبارہ زندہ کردیا ہے ۔فائنل کے موقع پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جس نے میچ بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔ معروف گلوکار نجم شیراز کے نغموں نے ان کے مزے دوبالا کردیئے۔کراچی کرکٹ لیگ کے سپرست اعلی اورسابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال نے لیگ کے کامیاب انعقاد کو کراچی کے شائقین کی کامیابی قرار دیا ، لیگ کے آرگنائزر راشد لطیف نے آئندہ برس لیگ کو بڑے پیمانے پر کرانے کا عزم ظاہر کیا،کراچی چیمپئنز لیگ کی فاتح ائرپورٹ جیم خانہ کو ایک کروڑ جبکہ رنر اپ ڈیفنس کلب کو پچاس لاکھ روپے کا انعام دیا گیا،خالد لطیف فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.
Shortlink: