![]() |
حیدرآباد دکن: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت کرکٹ میچ میں بھارت کا ساتھ دیں گی، شادی کے بعد بھی بھارت کی نمائندگی کریں گی۔ حیدرآباد دکن میں اپنے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ میں اس رشتے سے خوش ہوں اور شادی کے بعد شعیب ملک کے ساتھ دبئی میں رہوں گی جسے میں اپنادوسرا گھر سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ استقبالیہ پندرہ اپریل کو ہوگاجس کی جگہ کے بارے میں فی الحال طے نہیں کیا گیا، ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام ہم دونوں کو مبارک باد دے رہے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ شادی کے بعد میں بھارت جبکہ شعیب ملک پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں بھارت کو سپورٹ کروں گی۔
Shortlink: